ابنا: افغانستان کے صوبہ فراہ کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبہ فراہ کے بالا بلوک شہر کے قريب چاليس آئيل ٹينکروں کو آگ لگادي ۔ صوبہ فراہ کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے ميں طالبان نے آئيل ٹينکروں کے چھ ڈرائيوروں کو ہلاک اور دس ديگر کو زخمي کرديا ۔طالبان نے ابھي تک اس بارے ميں اپنا کوئي بيان نہيں ديا ہے ۔ پچھلے ہفتے اس علاقے ميں افغان فورس کے ساتھ لڑائي ميں ستر سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے تھے ۔
.......
/169